جہلم

فلاحی کمیٹی مجاہد آباد نے 250 سے زائد مستحقین میں عید راشن گفٹ تقسیم کر دیئے

جہلم: ہرسال عید الفطر کے موقع پر اس بار بھی فلاحی کمیٹی مجاہد آباد نے 250 سے زائد مستحقین میں عید راشن گفٹ تقسیم کئے۔

چوہدری طارق کے مطابق فلاحی کمیٹی محلہ مجاہد آباد کے بانی چوہدری لطیف مرحوم نے عیدالفطر کے موقع پر مستحقین کو عید کی خوشیوں شریک کرنے کیلئے عید راشن گفٹ کا سلسلہ شروع کیا تھا ، عید گفٹ میں آٹا ،چینی ،گھی دالین ، سویاں ، شربت اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء شامل ہوتی ہیں،یہ کمیٹی گزشتہ 38سال سے خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔

مستحقین کو عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب کے مہمان خصوصی میاں طارق تھے جبکہ صدر میاں اختر علی ، نائب صدرھافظ عبدالسمیع ، جنرل سیکرٹری چوہدری ظفر ، فنانس سیکرٹری ملک سہیل، سیکرٹری اطلاعات مشتاق کھوکھر کے علاوہ محمد جمیل ، محمد شفیق ،مرزافاروق اور نثار احمد بھی تقریب میں موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button