جہلم

ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں نفسیاتی امور کی بابت کونسلنگ کی سہولت میسر کرنے کیلئے سیمینار کا انعقاد

جہلم: ڈسٹرکٹ جیل جہلم پر آفیسران اور جیل ملازمین کی نفسیاتی امور کی بابت کونسلنگ کی سہولت مُیسرکے لیئے جیل پریڈ گراؤنڈ میں باقاعدہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئر سائیکالوجسٹ ڈاکٹر صدف نعمان ، سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر انجم گلزار اور جیل سپرنٹنڈنٹ فرخ سُلطان نارُو کے علاوہ جملہ آفیسران و وارڈر گارد نے شمولیت اختیار کی۔

اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ محکمہ جیل جرائم پیشہ افراد کو ہینڈل کرنے اور نظم و ضبط قائم رکھتے ہوئے ان کی اصلاح کرنے کا ادارہ ہے۔ تاہم پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران جیل آفیسرن و ملازمین کے رویہ میں ذہنی تناؤ اور غصہ کا عنصر اُبھر کر سامنے آنا شروع ہو جاتا ہے جس کا نہ صرف محکمانہ اعتبار سے ادراک ہوناانتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملازمین و آفیسران کو ذہنی تناؤ و غصہ پر مبنی رویہ سے نکالنے کے لیئے انفرادی اور اجتماعی کونسلنگ بذریعہ نفسیاتی ماہرین کروایا جانابھی اشد ضروری ہے۔ لہٰذا اس انتہائی اہم پہلو کی نسبت سے ڈسٹرکٹ جیل جہلم پر پہلی دفعہ ملازمین و آفیسران کی بہتری کے لیئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے اور اس معاملے کو آگے بڑھاتے ہوئے آئندہ بھی اسی موضوع پر مرحلہ وار سیمینار کروائے جائیں گے۔

اس موقع پر سینئر سائکالوجسٹ ڈاکٹر صدف نعمان بخاری کا کہنا تھا کہ جیل فورس کے ملازمین کو دوران ملازمت معاشرے کے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ پیش آنے کے علاوہ شب و روز دیوٹی کے سخت اوقات اور گھر سے دوری کے علاوہ ذاتی معاملات کی بنا پر بھی ذہنی تناؤ اور غصہ کی کیفیت کے بڑھ جانے کے ساتھ ساتھ دیگر نفسیاتی عارضے پیش آ سکتے ہیں جس کے لیئے محکمہ جیل کے بین الاقوامی اداروں کی نہج پر چلتے ہوئے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے آفیسران و ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیئے جیل سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے سیمینار کا انعقاد ایک انتہائی قابل تحسین اقدام ہے۔

علاوہ ازیں سینئر سائکالوجسٹ کے تمام ملازمین کو جرائم پیشہ افراد کے رویوں کی چھاپ اپنے اوپر نہ لینے اور ذہنی تناؤ و غصے سے بچنے کے لیئے باقاعدہ کونسلنگ فراہم کی اور تمام ملازمین کو اپنے ذاتی نفسیاتی مسائل کی بابت بھی آگاہ کرنے کی تاکید کی۔

سینئر سائکالوجسٹ ڈاکٹر صدف نعمان بخاری کی خدمات جیل سپرنٹنڈنٹ کی ذاتی کاوشوں سے عبدالرزاق ویلفیئر ٹرسٹ جہلم کی طرف سے جیل میں مقید جملہ اسیران کی نفسیاتی کونسلنگ اوربہتری کے لیئے فراہم کی گئی ہیں جس کی بنا پر متعدد جیل اسیران کے رویوں میں مثبت تبدیلی کا اجاگر ہونا ایک قابل ستائش عمل ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button