دینہ کے علاقہ نٹائن کے تین معذور بہن بھائی، مخیرحضرات کی امداد کے منتظر

0

دینہ: نٹائن کے تین معذور بہن بھائی، مخیرحضرات کی امداد کے منتظر، پولیو کے شکار منیر احمد ، محبوب احمد اور کلثوم اخترچلنے پھرنے سے معذور، والد بیماری کے باعث بستر مر گ پر۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کے علاقے نٹائن کے رہائشی تین معذور بہن بھائی غربت کے باعث فاقہ کشی پر مجبور ہو چکے ہیں پولیو کی بیماری کے باعث جسمانی طور پر معذور منیر احمد ، محبوب احمد کی عمریں تیس سال کے قریب ہیں جبکہ ان کی چھوٹی بہن کلثو م اختر بھی بیس سال سے زائد عرصہ سے معذوری کا شکار ہے۔

محبوب احمد نے بتایا کہ ہمارے گھر کا واحد کفیل ہمارے والد ہیں جو بزرگی اور بیماری کے باعث خود بستر پر پڑے ہیں گھر میں فاقہ کشی کا سلسلہ جاری ہے، ہم ساری زندگی کے لئے معذور ہو چکے ہیں اور ہماری گزراوقات صرف مخیر حضرات کی امداد پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ رمضان کے اس ماہ کے آخری دنوں میں اپنی زکوٰۃ ، خیرات اور فطرانہ وغیرہ سے ہماری امداد کریں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.