پنڈدادنخان

ماہ رمضان کا بابرکت مہینہ ہمیں صبر، امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ راجہ سہیل جالپ

پنڈدادنخان کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ سہیل جالپ ایڈووکیٹ نے اپنے آبائی ڈیرہ ڈھنگوال میں علاقہ معززین کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں علاقہ جالپ سے معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر سہیل جالپ نے کہاکہ ماہ رمضان برکتوں اور رحمت کا مہینہ ہے، ماہ رمضان ہمیں صبر اور برادشت کا درس دیتا ہے، روزے کا مقصد صرف بھوک پیاس کا پرہیز نہیں بلکہ دل نیت کو صاف رکھتے ہوئے برائی سے دور رہنا اور گناہوں سے معافی مانگنا ہے۔

راجہ سہیل جالپ نے افطار ڈنر پر آنے والے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button