جہلم

جہلم پولیس کی کارروائیاں، ملزمان گرفتار، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد

جہلم: عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات جہلم پولیس نے بدرویگان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو دبوچ لیا جن کے قبضہ سے300گرام چرس اور 2عدد رائفل 12بور ڈبل بیرل معہ 5عدد کارتوس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈدادنخان کے محمد اسلم اے ایس آئی نے دوران گشت و پڑتال منشیات فروشاں/ بدرویہ گان ملزم فیض سلطان ولد نذر حسین قوم راجپوت سکنہ محلہ کریم پورہ کھیوڑہ سے 300گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ چوٹالہ کے محمد ادریس اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم مظہر حسین ولد ذوالفقار حسین سکنہ طور سے بندوق 12بور ڈبل بیرل معہ 3عدد کارتوس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ چوٹالہ کے صداقت علی اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم کاظم سید ولد سید احمد قوم جٹ سکنہ طور سے بندوق 12بور ڈبل بیرل معہ2عدد کارتوس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button