دینہ

دینہ میں دودھ دہی والے دکانداروں نے عوام کو لوٹنے کا انوکھا طریقہ دھونڈ لیا

دینہ (سید کوکب عباس) منگلا روڈ پر واقع دودھ دہی والے دکانداروں نے عوام کو لوٹنے کا انوکھا طریقہ دھونڈ لیا۔

تفصیلات کے مطابق منگلا روڈ پر واقع دودھ دہی والوں نے دہی کے پیکٹ بنا کر گاہکوں کو ماموں بنانا شروع کردیا، 50 روپے دہی کے پیکٹ میں دہی کا وزن آدھا کلو سے کم اگر ڈیمانڈ کی جائے کہ پیکٹ نہیں لینا ویسے تول کر دیا جائے تو دوکاندار گاہگوں کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ پیکٹ بنانے کی وجہ دوکاندار بتاتے ہیں کہ کورونا کی وجہ سے دوکان پر رش نہ بنے اس لیے پیکٹ بنائے جاتے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے پیکٹ کی آڑ میں رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو لوٹا جا رہا ہے اگر پیکٹ ہی بنانے ہیں تو 50 والے پیکٹ میں دہی کا وزن پورا آدھا کلو رکھا جائے۔

عوام نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا کہ اس مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے جو پیکٹ بنا کر تول میں کمی کر رہے ہیں اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button