جہلم

ریلیف دینے کیلئے بلند و بانگ دعوؤں اور خوش نما اعلانات کے باوجود مہنگائی کا عفریت بے قابو ہو گیا

جہلم: حکومت کی جانب سے ماہ صیام کے دوران روزہ داروں کو ریلیف دینے کے لئے بلند و بانگ دعوؤں اور خوش نما اعلانات کے باوجود ضلع بھر میں مہنگائی کا عفریت بے قابو ہو گیا۔

اشیائے ضروریہ بالخصوص اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں اور ضلعی انتظامیہ گراں فروشوں اور منافع خوروں کا ہاتھ روکنے میں بے بس نظرآتی ہے ، ماہ صیام کے دوران ضلع جہلم کے مختلف علاقوں میں لگائے جانے والے سستے رمضان بازارمکمل طور پر ناکام دکھائی دیتے ہیں ۔

اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی مانیٹرنگ نہ ہونے کے باعث تاجر اور دکاندار من مانیا ںکر رہے ہیں ، اور ان کی تمام تر توجہ گاہکوں کی جیبیں خالی کرنے پر مرکوز ہیں ، بازاروں میں بھی مہنگائی کے عفریت نے پنجے گاڑرکھے ہیں اور اشیائے ضروریہ عوام کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہے۔

شہریوں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ ضلعی انتظامیہ نوٹس لیتے ہوئے ناجائز منافع خوروں اور گراں فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرے تاکہ شہری مناسب نرخوں پر اشیاء خوردونوش خرید سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button