پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری پھوپھی جان کی نمازِ جنازہ رواتڑہ شریف میں ادا کر دی گئی

0

سوہاوہ: پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری سجادۂ نشین آستانہ عالیہ رواتڑہ شریف کی پُھوپھی جان کی نمازِ جنازہ آستانہ عالیہ رواتڑہ شریف میں ادا کر دی گئی، نمازِ جنازہ پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری نے پڑھائی۔

صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی (آف باؤلی شریف)نے خصوصی دعا فرمائی، آپ کو آستانہ عالیہ رواتڑہ شریف دربار کے احاطے میں دفن کیا گیا، نمازِ جنازہ میں مشائخ عظام، علماء کرام سمیت تمام شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی قرب و جوار سے کثیر تعداد میں شرکت۔

نماز جنازہ میں صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی(آف باؤلی شریف),علامہ عثمان بشیر نقشبندی(آف باؤلی شریف),پیر سید تنزیل الرحمٰن شاہ(دیوانِ حضوری),پیر سید ذاکر حسین شاہ (نکودر شریف),پیر سید جاوید اقبال شاہ(دینہ) پیر سید نجم المصطفیٰ شاہ (فاضل بھیرہ شریف),مفتی محمد طارق شاذلی (حیدرآباد)،سابق ایم پی اے حاجی عمران ظفر(گجرات) شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.