جلالپورشریف میں سر شام 2 مسلح افراد تیل ایجنسی کے مالک سے نقدی و موبائل لوٹ کر فرار

0

جلالپورشریف: اندھیر نگری چوپٹ راج، تھانہ جلاپورشریف کی بغل میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات، سر شام دو مسلح افراد تیل ایجنسی کے مالک سے نقدی و موبائل لوٹ کر فرار، لٹنے والا شخص جلاپورشریف کا مقامی نمبردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جلاپورشریف سے چند گز کے فاصلے پر سر شام تقریباً ساڑھے سات بجے دو نامعلوم مسلح افراد نے لاری اڈا پر تیل ایجنسی میں داخل ہو کر ایجنسی مالک اعجاز گوندل نمبردار کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر پینتالیس ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر جاتے ہوئے ایجنسی مالک کو بھی دکان میں بند کر گئے۔

ایجنسی مالک دکان کے دوسرے دروازے سے باہر نکلا، پولیس تھانہ جلاپورشریف نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.