جہلم

جہلم میں جگہ جگہ غیر قانونی اکیڈمیاں قائم جدید تعلیم کے نام پر لوٹ مار کا سلسلہ عروج پر

جہلم: شہرو گردونواح میں جگہ جگہ غیر قانونی اکیڈمیاں قائم جدید تعلیم کے نام پر لوٹ مار کا سلسلہ عروج پر ، اکیڈمیوں میں لڑکے و لڑکیاں ایک ساتھ ، شرم و حیاء ختم ، اخلاقیات کا جنازہ، ذمہ دار افسران بے بس، معزز شہریوں کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق اندرون شہر و مضافاتی علاقوں میں جگہ جگہ غیر قانونی اکیڈمیاں قائم ہو چکی ہیں جن میں جدید تعلیم کے نام پر لوٹ مار کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے ، یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ تعلیم کے نام پر لوٹ مار کرنے والی اکیڈمیوں میں لڑکے و لڑکیاں ایک ساتھ بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتے ہیں ، جس کے نتیجہ میں شرم و حیاء ختم اور اخلاقیات کا جنازہ نکلنا شروع ہو چکا ہے ،طلباء و طالبات کا مستقبل بھی داؤ پر لگا ہواہے۔

یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ان اکیڈمیوں کے عمر رسیدہ پروفیسر کم سن معصوم طالبات کو اپنی چکنی چپڑی باتوں میں پھنسا کر ان سے شادیاں رچا نے سے بھی گریز نہیں کرتے اور اب تک ایسے متعدد اخلاقیات سے گرے واقعات رونما ہو چکے ہیں، سب کچھ جاننے کے باوجود مقامی انتظامیہ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مکمل چپ سادھ رکھی ہے ، جس پر معززشہریوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

ایک تبصرہ

  1. حکام بالا صرف اور صرف نواز شریف فمیلی کے مقدمات کو دیکھ رہی ہے اور ہنگامی بنیادوں پر فیصلے کر رے ہیں باقی لوگ ان کی نظر میں اہم نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button