جہلم پولیس کا مخصوص ٹارگٹ، چند مساجد میں اذان کے علاوہ سپیکر پر پابندی، باقیوں کو کھلی چھٹی

0

جہلم: پولیس کا مخصوص ٹارگٹ ، چند مساجد میں اذان کے علاوہ سپیکر پر پابند ی، باقیوں کو کھلی چھٹی، قانون سب کیلئے ایک جیسا ہونا چاہیے، شہریوں کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق 7دسمبر کو نماز جمعہ سے قبل جہلم شہر کی چند مساجد میں پولیس اہلکاروں نے جا کر انتظامیہ کو حکم دیا کہ سوائے اذان کے لاؤڈ سپیکر ہر گز استعمال نہ کیا جائے۔

خطبہ جمعہ، نماز کیلئے مسجد کے اندر کا سپیکر استعمال کیا جائے ورنہ قانونی کاروائی کی جائے گی جبکہ شہر کے اندر ہی بعض مساجد کو بالکل کھلی چھٹی دی گئی جہاں اذان سے لے کر اختتامی دعا تک سپیکر چلتے رہے اور پولیس اہلکار شاندارچوک میں بیٹھے رہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مخصوص مساجد اور مراکز کو ٹارگٹ کرنے کا فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے اگر سپیکر بند کروانے ہیں تو سب کے کروائے جائیں ورنہ سب کو اجازت دی جائے ، مخصوص مساجد کو ٹارگٹ نہ کیا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.