جہلم

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ نے شہر بھر سے پیشہ ور بھکاریوں کی مکمل چھٹی کرا دی

جہلم: گزشتہ کئی سالوں سے جہلم شہر میں پیشہ ور بھکاریوں نے شہریوں کو تنگ کر رکھا تھا جس کی تاجر برادری نے متعدد بار ضلعی انتظامیہ کو شکایات بھی کی تھی۔

ڈی پی شاکر حسین داوڑ نے بلکہ ان کی ٹیم پی آر او اے ایس آئی عمران کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل اور باقی ٹیم نے روزے کی حالت میں شب روز محنت کر کے متعدد بھکاریوں کو پکڑ کر پابند سلاسل بھی کیا اور اب الحمدللہ ہمارا شہر ان پیشہ ور بھکاریوں اور جعلی نوسربازوں سے صاف ہو گیا ہے۔

ڈی پی او شاکر حسین داوڑ کے اس اقدام کو جہلم سماجی حلقوں اور تاجر برادری نے سراہا ہے اور زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور ڈی پی او شاکر حسین داوڑ سے بھکاری کلین مہم کی پوری ٹیم کو اس زبردست معرکہ پر تعریفی اسناد یا سرٹیفکیٹ دینے کی سفارش بھی کی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button