جہلماہم خبریں

جہلم پولیس کا قتل کے مقدمات میں مطلوب ملزمان کے بھرپور ایکشن، 12 ملزمان گرفتار

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکرحسین داوڑ کی کمانڈ میں پولیس کی قتل کے مقدمات میں اہم کارروائیاں، جہلم پولیس کی قتل جیسے سنگین نوعیت کے 4 مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے پیشہ وارانہ صلاحیتوں ،انتھک محنت ،روایتی و جدید تدابیر کی بدولت12 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق محمد اکرم گوندل ڈی ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر و تفتیشی افسر سب انسپکٹر محمد اشتیاق نے مقدمہ نمبر 570/20 بجرم 365/302 ت پ تھانہ صدر میں مطلوب3 ملزمان احمد سعید ولد شاہ محمد ساکن ضلع بہاولنگر، سلیم خان ولد ببر خان ساکن ضلع ملتان اور گھنڈوخان ولد عبدالمجید خان ساکن ضلع ڈیرہ غازی خان کو گرفتار کر لیا۔

محمد سلیم خٹک ڈی ایس پی پنڈدادنخان سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف ،تھانہ للِہ ،تھانہ پنڈدادنخان اور تفتیشی افسرسب انسپکٹر عبدالرحمٰن نے مقدمہ نمبر 54/21 بجرم 302/109/34 ت پ تھانہ جلالپور شریف میں مطلوب 3ملزمان جن میں عامر شہزاد ولد محمد ساکن ڈھوک سندران، علی اکبر ولد محمد اکبر ساکن ڈھوک سندران اور بلال توقیر ولد محمد توقیر ساکن ڈھوک سندران کو گرفتار کر لیا۔

مقدمہ نمبر54/21 بجرم 302/109/148/149ت پ تھانہ للِہ میں مطلوب 3ملزمان جن میں ریشم خان ولد فلک شیر ساکن للِہ ٹاؤن، زاہد اقبال ولد ریشم خان سکان للِہ ٹاؤن اور خاور شہزاد ولد ہاشم خان ساکن للِہ ٹاؤن کو گرفتار کر لیا۔

مقدمہ نمبر 116/21 بجرم 392/302 ت پ تھانہ پنڈدادنخان میں مطلوب 3 ملزمان جن میں امانت علی ولد تنویر حسین ساکن ہرنپور، قیصر عباس ولد محمد خان ساکن ہرنپور اور احسن شہزاد ولد محمد مقبول ساکن ہرنپورکو گرفتار کر لیا۔

سماجی و سیاسی حلقوں نے جہلم پولیس کی شاندار کارکردگی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم اور جہلم پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button