تارکین وطن

سعودی عرب سے پاکستان آنے والوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

ریاض: سعودی ایوی ایشن گاگا نے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا، سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ کے لیے لیبارٹریوں کی فہرست جاری کردی گئی۔
کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سعودی حکومت نے اقدامات کیے ہیں، سعودی ایوی ایشن گاگا نے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے بھی کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا، سعودی وزارت صحت کی ہدایت پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔
جنرل اتھارٹی برائیسول ایوی ایشن کے مطابق صرف سعودی وزارت صحت کی جانب سے نامزد لیبارٹریز کے ٹیسٹ ہی قابل قبول ہونگے، گاگا نے وزارت صحت کی جانب سے نامزد کردہ لیبارٹریز کی فہرست جاری کردی، گاگا نے تمام ائیر لائنز کو ہدایت نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
دوسری جانب سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ائیرلائنز کو عمرہ اور وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کو لانے کی اجازت دے دی، تمام ائیر لائنزحکام کو جاری نوٹیفکیشن میں کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد لازمی قرار دیا ہے، وزٹ ویزا سمیت عمرہ زائرین کے لیے متعلقہ قواعد و ضوابط کی پاس داری بھی لازمی قرار دی گئی ہے، کورونا وبا کے دوران عائد پابندی کے بعد غیر ملکی ائیر لائنز کو آپریشن کی اجازت دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button