اجراء فرد، انتقالات اور رجسٹریوں کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کام میں تیزی لائیں، ڈپٹی کمشنر جہلم

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد اجراء فرد، انتقالات اور رجسٹریوں کیلئے تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اپنے سنٹرز پر کام میں تیزی لائیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے تحصیل جہلم میں موجود اراضی ریکارڈ سینٹر میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے مقاصد سے سینٹر کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ اراضی ریکارڈ سینٹرز کا مقصد اراضی ریکارڈ کو روزانہ کی بنیادوں پر اپ ڈیٹ رکھنے اور اس سے منسلک تمام تر عوامی مسائل کا ازالہ کرنا ہے ۔

انہوں نے بتایا ہے کہ تمام اے آر سیز کی آن لائین مونیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمرہ سے کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے وہاں موجود سائلین سے بات چیت کی اور افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.