سابق شوہر نے خاتون کو ٹوکے مار کر شدید زخمی کر دیا، خاتون ہسپتال منتقل

0

دینہ: دن دیہاڑے خاتون خانہ پر سابق شوہر کا قاتلانہ حملہ تیز دار آلے سے گردن پر وار کر کے شدید زخمی کر دیا ، ریسکیو 1122نے زخمی خاتون کو سول ہسپتال جہلم منتقل کر دیا حالت نازک بتائی جاتی ہے ، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ منگلا کینٹ کی حدومیں سابق شوہر نے دن دیہاڑے سابقہ اہلیہ پر قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے ٹوکے سے گردن پر کئی وار کئے جس سے تعظیم بی بی شدید زخمی ہو گئی جسے ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کے سول ہسپتال جہلم پہنچا دیا جہاں پر زخمی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔

واضع رہے تعظیم بی بی نے ایک سال قبل جہانگیر شاہ سے طلاق لے کر ساجد عرف تاقہ رکشا ڈرائیور سے نکاح کیا ہوا تھا جس کا جہانگیر شاہ کو رنج تھا موقع پا کر جہانگیر شاہ نے تعظیم بی بی کو گھر سے گسیٹ کر نکالا اور ٹوکہ کے وار سے شدید زخمی کر دیا ۔

پولیس تھانہ منگلا مصروف تفتیش جب کہ جہانگیر شاہ موقع سے فرار ہو گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.