ڈومیلی چوک پر لوڈر رکشہ میں آتشزدگی، رکشہ مکمل طورپر جل کر خاکستر

0

ڈومیلی: ڈومیلی چوک پر لوڈر رکشہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ،مقامی لوگوں نے آگ کو بجھانے کی کوشش کی لیکن قابو نہ پایا جاسکا، رکشہ مکمل طورپر جل کر خاکستر ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے رو زتحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی چوک پر دن کو لوڈر رکشہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے دیکھتے رکشہ مکمل طور پرجل کر خاکستر ہوگیا،آگ کے بعد ہر طرف دھواں دھواں ہوگیا،مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی پھرپور کوشش کی لیکن قابو نہ پایاجاسکا۔
رکشہ ڈرائیور کے بھائی نے بتایا کہ میرا بھائی محمدکاظم ولد محمدقدیر رہائش رسولپورڈومیلی نے ایک مکینک سے رکشہ ٹھیک کروایا،ٹھیک کروانے سے کچھ دیر بعدڈومیلی چوک پر رکشے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،جو مکمل طور پر جل گیا،میرابھائی محفوظ رہا،اطلاع ملتے ہی تھانہ ڈومیلی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.