جہلم

رمضان المبارک تمام مقدس مہینوں کا سردار اور نیکیوں کا موسم بہار ہے۔ میاں محمد ساجد

جہلم: رمضان المبارک تمام مقدس مہینوں کا سردار اور نیکیوں کا موسم بہار ہے ،اس ماہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے امت محمدیہ پر خصوصی فضل و کرم کی بارش نازل ہوتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار معروف سینئر صحافی صدر پرنٹ میڈیا میاں محمد ساجد نے المدد دسترخوان روزہ افطار کے موقع پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کو ماہ مقدس میں روزہ عبادت کے ذریعے اپنے رب کو راضی کرنے کی توفیق بخشتا ہے ، رمضان المبارک اپنے دامن میں بے شمار رحمتیں اور برکتیں لئے امت مسلمہ پر سایہ فگن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں رحمت ، مغفرت اور اعمال صالحہ کی پرکیف اور روح پرور بہار آتی ہے ، ہم رمضان المبارک میں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں کورونا جیسے موذی وائرس سے نجات دلاتے ہوئے محفوظ بنائے اور لاک ڈاؤن کی جو صورتحال بنی ہوئی ہے جس سے تمام کارروبارِ زندگی متاثر ہو جائیں گے کا خاتمہ فرمائے۔

اس موقع پر سابق جنرل سیکرٹری جہلم پریس کلب چوہدری محمد ریاض گوندل ، صدر الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی، چوہدری مہربان حسین ، مرزا کفیل بیگ کیفی ، چوہدری دانیال عابد، رانا نویدالحسن ، میاں محمد طاہر ، میاں محمد غزن، مرزا راحیل بیگ، ڈاکٹر آفتاب احمد، سلطان رضوی، سید مظہرعباس، مرزاقدیر بیگ، سید اکرم حسین بخاری، مشرف جنجوعہ، عاطف بٹ، سید ناصر حسین شاہ، اشرف جنجوعہ ، سید مستفیض اقبال بخاری، سابق صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود، عبدالغفارآذاد، خالق تنویر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button