دینہ

پوسٹ آفس دینہ میں کیش ختم ہو گئی، آرمی کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن دینے سے انکار

دینہ: پوسٹ آفس دینہ میں کیش ختم ہو گئی، آرمی کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن دینے سے انکار، اس سے قبل پوسٹ آفس دینہ کی طرف سے صارفین کے ساتھ لین دین بند کر دیا گیا۔ اب ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن دینا بند کر دی گئی، عوام پوسٹ آفس دینہ کے لین دین کے معاملات کے سلسلہ میںاور پنشنرزذلیل و خوار ہو رہے ہیں، عوام نے حکومتی عہدیداروں کو بدعا ئیں دینی شروع کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سے پوسٹ آفس کا نظام ٹھپ کر دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل سیونگ اکاؤنٹ میں جن لوگوں نے رقم جمع کر ا رکھی تھی اُن کو رقم دینے سے انکار کر دیاگیا تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ سیونگ اکاؤنٹ مرکز قومی بچت کے بنکوں میں بھیجی جا رہی ہے۔حالانکہ اس ملک کے شہروں اور دیہاتوں میں ڈاکخانہ جات ہونے کی وجہ سے بیمار و بوڑھے معزز مرد و خواتین آسانی سے اپنی پنشن اور بچت کی رقم کا لین دین کر سکتے ہیں۔ اب آرمی کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن دینی بند کر دی گئی ہے۔

معززین علاقہ نے مطالبہ کیا کہ مرکز قومی بچت کے بنکوں میں بھیجی جانے والی رقم پوسٹ آفس میں ہی رہنے دی جائے۔اور پوسٹ آفس کے نظام کو بہتر کیا جائے، اگر پوسٹ آفس نے لین دین نہیں کرنا تو عوام کی رقم اُن کو واپس کی جائیں وہ جہاں چاہیں اپنی رقوم جمع کروا سکتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہو رہاہے، عوام نے حکومتی عہدیداروں کو بدعائیں دینی شروع کر دیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button