جہلم سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد عابد چوہان نے مانچسٹر کے تیسرے مسلم لارڈ مئیر کا حلف اٹھا لیا

0

مانچسٹر: پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان عابدچوہان جن کا تعلق پاکستان کے شہر ضلع جہلم سے ہے برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کا سر فخر سے بلند کرتے ہوئے مانچسٹر شہر کے تیسرے لارڈ میئر کا حلف اٹھا لیا ہے۔ تقریب حلف برداری میں پاکستانی کمیونٹی سمیت وکلاء، سابق لارڈ مئیرز اور ممبران پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ عابد چوہان کی اس تاریخ ساز کامیابی پرپاکستانی کمیونٹی نے بھرپورخوشی کااظہارکیاہے۔

عابد چوہان برطانوی شہر مانچسٹر کے لارڈ میئر بننے والے پہلے پاکستانی نژاد برطانوی نہیں ہیں بلکہ اس سے قبل دو اور پاکستانی بھی یہ اعزاز حاصل کرکے اپنے ملک کا نام روشن کرچکے ہیں۔

ممبر پارلیمنٹ افضل خان جن کا تعلق بھی ضلع جہلم سے ہے مانچسٹر کے پہلے مسلمان پاکستانی نژاد لارڈ مئیر کا اعزاز حاصل کیا تھا تاہم عابد چوہان جو دو ہزار چار میں پہلی بار کونسلر بنے تھے مانچسٹر سٹی کونسل کی تاریخ میں انتہائی کم عرصے میں لارڈ مئیر کا عہدے پانے والے کونسلر بن گئے ہیں۔

عابد چوہان مانچسٹر میں وکالت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

عابد چوہان کا حلف کے بعد میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یقیناً میرے ملک اور میرے ضلع کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ مجھے برطانیہ کے تیسرے بڑے شہر کا لارڈ مئیر منتخب کیا گیا ہے۔ میں پاکستانی کمیونٹی کے وقار اور مسلمانوں کے مثبت تشخیص کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.