جہلم

سوشل میڈیا پر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ نہ ملنے والے امیدواروں کے حق میں ہنگامہ برپا

جہلم: مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد ضلع جہلم میں ایسی سیاسی ہلچل مچ چکی ہے جس کا امیدوار اور ووٹر تصورنہیں کر پا رہے۔

کئی امیدواروں نے (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کی قیادت پر ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کا الزام لگانا شروع کر رکھا ہے بلکہ یہ بھی کہہ رہے ہیںکہ میرٹ سے ہٹ کر دی جانے والی ٹکٹوں پر نامزد کئے گئے دونوں جماعتوں کے امیدوار کسی صورت کامیاب نہیں ہو پائیں گے ، سیاسی ورکر الگ سے اس سلسلہ میں لابنگ میں لگے ہوئے ہیں ، اور سوشل میڈیا پر مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ نہ ملنے والے امیدواروں کے حق میں ہنگامہ برپا کر رکھا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری ندیم خادم ، چوہدری لال حسین جو کہ چچا بھتیجا ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق ضلع ناظم چوہدری فرخ الطاف، پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان چوہدری فواد حسین جو کہ چچا زاد بھائی ہیں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button