جہلم

یوم آزادی پر ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں دو قیدی خواتین کے بچوں کی سالگرہ منائی گئی

جہلم: ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں دو قیدی خواتین کے بچوں کی سالگرہ منائی گئی کیونکہ وہ 14اگست کو پیدا ہوئے تھے،یوم آزادی کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں انتہائی شاندار طریقے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا اور یہ دن قیدیوں کے ساتھ ملکر پودے جوش وخروش اور جذبہ حب الوطنی کے تحت منایا گیا۔

سب سے پہلے جیل میں سپرٹینڈنٹ جیل نے پرچم کشائی کی جبکہ جیل کے ایک چاق وچوبند دستے نے پرچم کو سلامی پیش کی پوری جیل کو جھنڈیوں،بینرز اور بڑے جھنڈوں کے ساتھ ساتھ خوبصورت لائٹینگ کر کے سجایاگیا تھا اس تقریب میں اسیران جیل اور ملازمین نے قومی ترانے اور ملی نغمے گا کر اپنے ملک سے اپنی محبت کااظہار کیا جبکہ قیدیوں نے باڈی بلڈنگ کے مقابلوں کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں انہوں نے ضلع جہلم کے معروف کھلاڑیوں نے تن سازی کا مظاہرہ کیا اس تقریب میں چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان جالپ،وائس چیئرمین ڈاکٹر بشیر احمد اور دیگر معززین شہر بھی موجودتھے۔

یوم آزادی کی اہمیت کے بارے میں خصوصی تقریب بھی کی گئیں اور اسیران اور ملازمین میں مٹھائی اور تحائف تقسیم کیے حیران کن بات یہ ہے کہ خواتین وارڈ میں قید دو عورتوں کے دو بچوں سنان عباس اور حنسا ممتاز جو 14اگست کو پیدا ہوئیں تھیں آج ان کی سالگرہ تھی جس کو منانے کے لیے دونوں بچوں کو جشن آزادی کی مناسبت سے خصوصی لباس اور ٹوپیاں پہنا کر تیار کیاگیا جبکہ خواتین نے یوم آزادی کے موقع پر خصوصی لباس پہن کر ہاتھوں میں پاکستانی جھنڈے پکڑ کر بھر پور طریقے سے یوم آزادی اور سالگرہ کی تقریبات منائی۔تقریب کے اختتام پر ملک اور قوم کی خوشحالی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button