جہلماہم خبریں

رمضان المبارک میں ہمیں معاشرے کے غریب اور نادار طبقات کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ راؤ پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی نگرانی میں سوشل ویلفیئر صنعت زار جہلم میں دہاڑی دار طبقہ، غریب اور مستحقین خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر واجد حسین ، سماجی کارکن فرحت کمال ضیا سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ رمضان المبارک میں ہمیں معاشرے کے غریب اور نادار طبقات کو مدنظر رکھنا چاہیے اللہ تعالی نے ہمیں یہ توفیق عطا کی ہے کہ ہم اہل خیر حضرات کے تعاون سے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں مستحق لوگوں کے درمیان راشن کی تقسیم قابل تحسین عمل ہے، حکومت اور انتظامیہ اس کار خیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button