جہلم

انعام نکلنے کا جھانسہ دیکر شہریوں کو ورغلانے کا سلسلہ جاری، درجنوں شہری اپنی جمع پونجی سے محروم

جہلم: شہر و گردونواح میں بذریعہ موبائل فون و ایس ایم ایس انعام نکلنے کا جھانسہ دیکر شہریوں کو ورغلانے کا سلسلہ جاری ، درجنوں سادہ لوح شہری اپنی جمع پونجی سے محروم ، شہریوں کا پی ٹی اے، ایف آئی اے سے جعل سازوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر و گردونواح کے شہریوں کو درج زیل موبائل فون نمبروں300-4988720, 0333-6225352, 0336-3956495 0 0309-7070357,0348-2665435, ، 0304-6080567 اور دیگر نمبرز سے فون کالز کرکے جھانسہ دیا جاتا ہے کہ ہم فلاح سرکاری ادارے سے فون کر رہے ہیں اوراپنی تفصیلات فراہم کریں اس طرح سادہ لوح شہریوں کو بیوقوف بنا کر ان سے جمع پونجی لوٹ لی جاتی ہے ۔ گزشتہ روز بھی مذکورہ موبائل نمبروں سے شہریوں کو فون کرنے والے نوسر باز پورا دن متحرک رہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے از خود نوٹس پر سابق وفاقی وزیر داخلہ نے لاکھوں کے حساب سے غیر رجسٹرڈ جعلی سمیں بند کروائیں تاکہ جرائم میں کمی واقع ہو سکے ، اس کے باوجود آج بھی غیر رجسٹرڈ سموں کے زریعے نوسر بازی کا سلسلہ پورے عروج پر ہے ۔ محسوس ہوتا ہے کہ سابق حکمرانوں نے جس طرح لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کیا اسی طرح غیر رجسٹرڈ سموں کے خاتمے کا اعلان کرکے شہریوں کو بیوقوف بنایا گیا ، جس کے بار ے متاثرہ افراد کی جہلم سمیت ملک بھر سے خبریں شائع ہوتی رہتی ہیں لیکن کوئی عمل درآمد نہیں ہو سکا۔

شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بااثر نوسر بازوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لئے متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کو ہدایات جاری کی جائیں تاکہ وطن عزیز سے جعلی سازی لوٹ مار ،بدعنوانی ، کرپشن کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button