جہلم

بازاروں ، مارکیٹوں میں دیہاتی و مضافاتی علاقوں کے شہریوں کی آمدورفت میں اضافہ

جہلم: شہر کے بازاروں ، مارکیٹوں میں دیہاتی و مضافاتی علاقوں کے شہریوں کی آمدورفت میں اضافہ ، شہر کی مارکیٹوں بازاروں کی رونقیں دوبالا ہو گئیں۔

جو شہری تیسرے عشرہ سے قبل ونڈو شاپنگ کرکے اپنا اور اپنے بچوں کا دل بہلا رہے تھے نے بھی اب خریداری کے لئے دکانوں سے بھاؤ تاؤ کرکے خریداری شروع کر رکھی ہے، سلے سلائے کپڑوں کی بھی دکانوں پر رش میں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے جوتے فروخت کرنے والی دکانوں میں بھی گہما گہمی ہے جبکہ لڑکیاں چوڑیاں ، مہندی ، اور مصنوعی زیورات کی دکانوں پر بناؤ سنگھار کی اشیاء پسند کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

دکانداروں نے پچھلے 27 دنوں کی کسر تین دنوں میں نکالنے کے لئے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں من مرضی کا اضافہ کر رکھا ہے جو متوسط طبقہ کے لئے مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے ، جبکہ دکانداروں کی چاندی ہوگئی ہے ، نیز یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی گاہکوں کا رش بڑھ گیاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button