رمضان المبارک کے موقع پر جہلم کی چاروں تحصیلوں میں مدنی دسترخوان لگائے جائیں گے، سیف انور جپہ

0

جہلم: حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق رمضان المبارک کے موقع پر جہلم کی چاروں تحصیلوں میں مدنی دسترخوان لگائے جائیں گے ، مخیر حضرات کے تعاون سے لگائے جانیوالے ان مدنی دسترخوانوں کے قیام کا مقصد مستحقین کو باعزت طریقے سے افطار کے لئے کھانے کی فراہمی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرجہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈپٹی کمشنر آفس جہلم میں مخیر حضرات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میسم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نظارت علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد ربنواز، اے سی جہلم، دینہ، سوہاوہ، پنڈ دادنخان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال،ڈی او انڈسٹریز ،صدرپٹرول پمپ ایسوسی ایشن ملک نواز، جاوید قریشی اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ دین اسلام میں ضرورت مند کو کھانا کھلانا بہت بڑا کار ثواب ہے اور ہمیں اللہ سے تجارت میں صرف نفع ہی حاصل ہو گا۔ انہوں نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کے ضلع جہلم میں متعدد مدنی دسترخان پیٹرول پمپس اور پبلک پلیسز پر لگائے جائیں گے ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بس اڈوں، پٹرول پمپس اور دیگر عوامی مقامات پر مدنی دسترخوان لگائے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد ان سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال ماہ رمضان میں پہلے سے بھی بہتر دسترخوان لگائے جائیں گے ۔

انکا کہنا تھا کہ تمام ٹی ایچ کیوز، آر ایچ سیز اور دیگر مرکز میں دسترخوان لگیں گے جس سے لوگ زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں ۔اس ضمن میں جہلم سے تعلق رکھنے والے مخیر خضرات کسی قسم کی مدد کے لئے اسسٹنٹ کمشنر جہلم سے رابطہ کر کے نیک کام میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.