پنڈدادنخان

کورونا ایس او پیز؛ پنڈدادنخان میں عوام کی غیرسنجیدگی کے سامنے انتظامیہ بے بسی کی تصویر بن گئی

پنڈدادنخان: عوام کی غیر سنجیدگی کے سامنے انتظامیہ بے بسی کی تصویر بن گئی، انتظامیہ کی بے حسی کے باعث ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری،حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود شام ہوتے ہی عوام کا رش معمول کے مطابق ہوتا ہے جبکہ پنڈدادنخان کھیوڑہ روڈ کے اطراف پر قائم ہوٹلوں پر سٹینگ اور ڈائننگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں ہوٹل مالکان نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑادیئے، افطار ہوتے ہی عوام کی بڑی تعداد ہوٹلوں اور چراہوں کا رخ کرلیتے ہیں جبکہ پنڈدادنخان کھیوڑہ روڈ کے اطراف پر قائم ہوٹل مالکان نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے، ہوٹلوں پر سیٹنگ اور ڈائننگ کاسلسلہ جاری ہے۔

ہفتہ میں دو دن مکمل لاک ڈاؤن کے باوجودانتظامیہ کی ملی بھگت سے معمول کے مطابق شام کو ہوٹل کھول دیئے جاتے تحصیل پنڈدادنخان میں اس وقت تقریبا سو کے قریب افراد مہلک وبا سے متاثرہوچکے ہیں، انتظامیہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے میں مکمل ناکام ہے جس کے باعث وبا پھیلنے کا خدشہ ہے۔

عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ عالمی وبا کے پھیلاوکو روکا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button