سکولز میں بچوں کے داخلوں کو یقینی بنانے اور یوم پاکستان کے حوالے سے سوہاوہ میں تقریب کا انعقاد

0

سوہاوہ: گورنمنٹ سکولز میں بچوں کے داخلوں کو یقینی بنانے اور یوم پاکستان کے حوالے سے گورنمنٹ کیپٹن حسنات شہید ہائی سکول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حبیب اللہ، ڈپٹی ڈی ای او زنانہ تھے۔

تقریب میں ہیڈ ماسٹر مرزا نعیم، طالب حسین ہاشمی، اسامہ نعیم اور اسٹیج سیکرٹری مرزا عامر حبیب، درجنوں سرکاری سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے پہلے حصے میں چھوٹے بچوں کو سکولز میں داخل کروانے کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا جس میں حکومت پنجاب کے ویژن آگے بڑھنا ہے تو پڑھنا ہے۔

سرکاری سکول کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفسیر حبیب اللہ نے کہا کہ یو پی انرولمنٹ کا آج ہم باقاعدہ افتتاح کر رہے ہیں جبکہ اس کا آغاز ماہ رواں کے شروع سے ہی شروع کر دیا تھا کچی کلاس اور ہائی سکول کے 244 سکولز ہیں ہیں اور پچھلے سال کی طرح اس سال بھی انشاء اللہ ہم اپنا ٹارگٹ پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نئے اے ای اوز نے اس حوالے سے بہت اہم کردار ادا کیے، کچی کلاس میں بچوں کو اعلی معیار کے ساتھ ساتھ ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں اساتذہ گھر گھر جا رہے ہیں۔ بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کو بھی سکولز میں لائیں گے اور اس حوالے سے گورنمنٹ کی پالیسی پر سختی سے عمل کروائیں گے۔

گورنمنٹ ہائی سکول کے بچوں اور بچیوں نے سکول داخلے کے حوالے سے خاکہ پیش کیا جبکہ کلاس نرسری کی لائبہ وحید نے خوبصورت انگلش تقریر کی۔ سکول میں داخلے کی اہمیت کے متعلق گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سوہاوہ کے بچوں نے خاکہ پیش کیا، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد خان نے تین بچوں کو باقاعدہ رجسٹرڈ پر داخل کر کے یو پی انرولمنٹ کا آغاز کیا۔

یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کے دوسرے حصے میں مختلف گورنمنٹ ایلیمنٹری سکولز کے بچوں نے خوبصورت انداز میں تقریرز اور ملی نغموں پر پرفارم کر کے حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ جس طرح علم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں بتاتے ہیں ان سے زیادہ بہتر طریقے سے کوئی نہیں وضاحت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے بچوں کو علم کی اہمیت سے متعلق ایک خوبصورت کہانی سنائی۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر انسان مکمل نہیں تعلیم کسی معاشرے کی ترقی کا راز ہے تعلیم کے بغیر کوئی ملک کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، اگر آپ یورپی ممالک کی ترقی کا راز ڈھونڈیں تو یقیناً اس کے پیچھے تعلیم ہی ہے جس کی بدولت یورپی ممالک نے ترقی کی۔

انہوں نے اساتذہ سمیت شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ہمیں مل کر اپنے بچوں کو سکول لانا ہے اور انہیں تعلیم دلوانی ہے۔جو بھی ممالک آج ترقی یافتہ لسٹ میں ہیں ان کی بنیادی وجہ تعلیم ہی ہے ہمارے اساتذہ بہترین معاشرے کے معمار ہیں اور وہ پیغمبرانہ کام کر رہے ہیں، انہوں نے معاشرے کی فلاح و ترقی میں اساتذہ کے کردار کو سراہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.