جہلم

جہلم پولیس کی دبنگ کارروائی، قتل کے مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری مجرمان گرفتار

جہلم: شاکر حسین دواڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں محمد اکرم گوندل ڈی ایس پی صدر سر کل کی سر براہی میں تھانہ چوٹالہ پولیس نے قتل کے مقدمات میں مطلوب کیٹگری Aکے 3اشتہاری مجرمان گرفتار کر لیے۔

مقدمہ نمبر 114/19مورخہ3-6-2019بجرم 302/324/148/149ت پ تھانہ چوٹالہ میں مطلوب کیٹگری Aکے 3اشتہاری مجرمان،وحید اقبال ساکن ہموالہ، عدنان حسین عرف دانی ساکن نکی گرفتار، عامر شہزاد ساکن ہموالہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزمان سے 3عدد رائفل کلاشنکوف معہ سینکڑوں روندز بر آمد کر لئے ، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button