دینہ

پنجاب ہائی وے پٹرول پوسٹ چک اکا نے ماہ اپریل کی 15 روز کی شاندار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

دینہ: ایڈمن آفیسر راجہ وسیم حسن ASI نے میڈیا کو ماہ اپریل کے گزشتہ 2 ہفتوں کی کارکردگی کے بارے میں بتایا کہ ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن گلفام ناصر وڑائچ کی ہدایات پر اور ڈسٹرکٹ انچارج پنجاب ہائی وے پٹرول عابد خان کی زیر نگرانی پنجاب ہائی وے پٹرول پوسٹ چک اکا جہلم نے اپریل کے مہینے کے آغاز میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے کے 30 بور پسٹل اور 12 روند برآمد کر کے مقدمہ درج کیا۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگا نے والے ڈرائیور کے خلاف کارروائی کرتے ہوے 12 عدد مقدمات کا اندراج کیا اور گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر فلکرنگ لائیٹس لگا نے والے ڈرائیور کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1 مقدمہ درج کیا اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ہونے والے5 مجرمان اشتہار یوں کو گرفتارکیا جبکہ 1 عدالتی مفرور کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔

انہوں نے بتایا کہ دوران سفر مسافروں کو مختلف نوعیت کی30 سے زائد امداد بھی فراہم کی جبکہ بیٹ ایریا میں ہونے والے ایکسیڈنٹ میں مسافروں کو فرسٹ ایڈ کی گئی اور بروقت ہسپتال منتقل کیا گیا۔ کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت پوسٹ کے اندر اور بیٹ ایریا میں مختلف انواع و اقسام کے پودے لگائے گئے، حادثات پر قابو پانے اور بچاؤ کیلئے گاڑیوں پر ریفلیکٹر ٹیپ لگوائی گئی۔

انچارج چک اکا سب انسپکٹر راجہ مسعود احمد نے میڈیا کو بتایا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہم ہمہ وقت تیار ہیں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1124 ڈائل کریں۔

ایڈمن آفیسر راجہ وسیم حسن اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر پھیلی ہوئی ہے۔ عوام کو چاہیے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ SOP پر سختی سے عمل کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں، غیرضروری سفر سے اجتناب کریں اور گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے پرہیز کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button