جہلم

فواد اور فرخ کو ہمارا چیلنج ہے الیکشن کا دن مسلم لیگ (ق) کا خوشی کا دن ثابت ہو گا۔ حافظ نصیر احمد

جہلم: مسلم لیگ (ق) زندہ باد جہلم کا کامیاب افطار ڈنر دیکھ کر دل کو بہت خوشی محسوس ہوئی باقی پارٹیوں کے افطا ر ڈنر سے بہت زیادہ کامیاب افطار ڈنر مسلم لیگ (ق) کا تھامرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ(ق )خان جمیل خان امیدوار حلقہ پی پی 26 اور مرکزی رہنما جائنٹ سیکرٹری لیبر ونگ سید اکرم حسین شاہ بخاری ضلع جہلم کی شان ہیں۔ ایسی ضلعی دلیر قیادت کسی جماعت کے پاس نہیں ہے ان دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو بھائی بولا ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہار حافظ نصیر احمد مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کیا اور کہا کہ ضلع جہلم میں دونوں قائدین نے مسلم لیگ (ق) کا نام روشن کر دیا ہے اور ان دونوں ضلعی رہنماؤں نے مردے گھوڑے میں ایسی جان ڈالی ہے کہ اب جوق در جوق مسلم لیگ میں شمولیت شروع کر دی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) انشاللہ ضلع جہلم سے کلین سویپ کرے گی ۔

انہوں نے کہا ہمیں ضلع جہلم ایک دلیر قیادت ملی ہے ہم خان جمیل خان اور سید اکرم حسین شاہ بخاری کو اپنا لیڈر مانتے ہیں ہمارا اب جینا مرنا مسلم لیگ کے ساتھ ہے اور ضلع قیادت کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں مسلم لیگ (ق) کے سابق لوگ مفاد پرست تھے جنہوں نے کرسی کے لئے ہاتھ پکڑ کر سیاست سیکھانے والوں اور وفادار لیڈروں سے بے وفائی کی اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کر دی تحریک انصاف ایک ایسی جماعت ہے جس نے ہر لوٹے ویکم کیا ہے۔

انہوں نے کہا اب آنے والا الیکشن لوٹوں کے منہ پر ایک بہت بڑا طمانچہ ہو گا اور یہ مفاد پرست کو زندگی بھر سیاست کا نام نہیں لیں گے انہوں نے کہا امیدوار حلقہ پی پی 26خان جمیل خان اور دلیر بہادر لیڈر سید اکرم حسین شاہ بخاری پر ہم اعتما دکرتے ہیں۔

انہوں نے کہا چوہدری فرخ الطاف جو مسلم لیگ (ق) کے دور میں دو بار ضلع ناظم رہ چکے ہیں اب چمکتی چیز دیکھ کر سیاستدان بنانے والے لیڈروں کو چھوڑ پر بے حیائی کی سیاست کو فروخ دینے والوں کے قافلے میں مل گئے ہیں مگر ضلع جہلم سے انشاللہ جہلم کے نڈر لیڈران کی قیادت میں مسلم لیگ (ق) کلین سویپ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے جہلم کے لیڈر مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دے گی فواد چوہدری اور فرخ الطاف کو ہمارا چیلنج ہے الیکشن کا دن مسلم لیگ (ق) کا خوشی کا دن ثابت ہو گا ہمیں دلیر قیادت کی ضرورت تھی وہ مسلم لیگ (ق) نے ہمیں ضلع جہلم دی ہے ہم مسلم لیگ (ق) کے قائدین کے مشکو ہیں جنہوں نے دلیری سے بولنے والی قیادت ہمیں دی اور ہم انشاللہ دن رات ایک ک ر کے مسلم لیگ (ق) کو کامیاب کریں نہ ہمارے لیڈر بکنے جھکنے والے ہیں اور نہ ہم بکنے جھکنے والے ہیں ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے والے لوگ ہیں اور وفادار لوگ ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button