اہم خبریں

جہلم سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

جہلم/ اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جن شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ان میں اسلام آباد، پشاور،بنوں، شمالی وزیرستان، ایبٹ آباد، بڈ گرام، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ڈسکہ ، سمبڑیال، جھنگ، ڈیرہ اسماعیل خان، مرید کے، راولپنڈی، مری، مانسہرہ، شانگلہ، سوات، مینگورہ، اٹک، چنیوٹ، میانوالی، منڈی بہاالدین، لالہ موسی، گلگت و گردونواح، دینہ، سوہاوہ، پنڈدادنخان، ہٹیاں بالا، نتھیاگلی سمیت دیگرشہرشامل ہیں۔

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 178 کلومیٹرتھی جبکہ شدت 6.1 تھی۔ زلزلے کے جھٹکے 30 سیکنڈز تک جاری رہے۔

زلزلہ کے جھٹکے بہت تھوڑی دیر کے لیے محسوس کیے گئے تاہم ان کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ جھٹکے شروع ہوتے ہی شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

دوسری جانب بھارت کے شہردہلی، راجھستان، چندی گڑھ، ہریانہ جبکہ افغانستان اور ازبکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button