علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی امتحانات، ایم اے اردو کا پرچہ نصاب سے غیر متعلقہ ہونے پر طالبعلموں کا احتجاج

0

پڑی درویزہ: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد ، ایم اے اردو کوڈ 5619کا پرچہ مکمل طور پر نصاب سے غیر متعلقہ تھا ۔ وائس چانسلر اور چیئر مین شعبہ اردو کو نوٹس لے کر طلبا کے مستقبل کو محفوظ کیا جائے۔ متعدد طلباء و طالبات کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام سمسٹر بہار 2019ء کے ایم اے سطح کے امتحانات جاری ہیں ۔ اس سلسلے میں ایم اے اردو کے متعدد طلباء و طالبات نےبتایا کہ مورخہ 12دسمبر 2019ء کو منعقد ہونے والا ایم اے اردو کورس ’’عربی زبان و ادب۔I ‘‘کوڈ 5619کاپرچہ مکمل طور پر نصاب سے غیر متعلق تھا ۔

انہوں نے بتایا کہ کل دے گئے آٹھ سوالات میں سے پانچ کرنے تھے لیکن کوئی سوال نصاب سے متعلقہ نہ تھا جوطلباء و طالبات کے لیے بہت مشکل کا باعث ثابت ہوا ۔

اس صورت حال کے پیش نظر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میں زیر تعلیم ایم اردو سمسٹر بہار 2019ء کے متعد د طلباء و طالبات نے وائس چانسلرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر پروفیسر ضیا ء القیوم اور چیئر مین شعبہ اردو ڈاکٹر پروفیسر عبدالعزیز ساحر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ایم اے اردو کوڈ 5619کے مذکورہ سوالیہ پرچہ کا جائزہ لیتے ہوئے ایسے مثبت اقدامات کیے جائیں کہ ملک اور بیرون ملک ہزاروں خصوصاً عمر رسیدہ علم دوست طلباء و طالبات کا مستقبل محفوظ ہو سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.