دینہ

دینہ میں سابق کونسلرز جمیل نظامی اور حاجی مستقیم انصاری میں 35 سالہ سیاسی رنجش ختم کر کے صلح کر لی

دینہ میں 2سابق کونسلرز جمیل نظامی اور حاجی مستقیم انصاری میں 35سالہ سیاسی رنجش ختم کر کے صلح کر لی، دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا ، اس موقع پر دونوں فیملیوں کی کثیرتعداد بھی موجود تھی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ مین بازار میں واقع سابق دو کو نسلرز حاجی مستقیم انصاری اور جمیل نظامی میں 35سالہ سیاسی رنجش کو ختم کرتے ہوئے ماہ رمضان میں ایک دوسرے کو گلے لگا لیا۔

گزشتہ روز سابق جنرل کونسلر جمیل نظامی اپنے صاحبزادوں عقیل نظامی ، شکیل نظامی ، شان نظامی ، عدیل نظامی اور عبدالرحمن انصاری، خالد انصاری ، نوید گڈو کے ہمراہ سابق جنرل کونسلر حاجی مستقیم انصاری کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور ان کی عیادت کی اور تمام تر اختلافات کو بھلا کر ان سے معذرت کی۔

انہوں نے کہا کہ آپ میرے بڑے ہیں آئندہ میری طرف سے کوئی غلطی یا کو تاہی نہیں ہو گی جس پر دونوں ایک دوسرے سے بغل گیر ہو گئے اور آئندہ مل کر چلنے پر اکتفا کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button