ڈومیلی

ڈومیلی کے علاقہ چندڑ میں جشن عید میلاد النبیﷺکے سلسلہ میں محفل کا اہتمام

ڈومیلی: ضلع بھرکی طرح یونین کونسل ججیال کے علاقہ چندڑ میں بھی جلوس نکالا گیا اور چندڑ میں محفل کا اہتمام بھی کیاگیا۔

نکہ چوہدریاں سے نکالے جانے والے جلوس میں دانی دہرہ،ڈھوک صوبہ ڈھوک سیال،ڈھوک ملکاں،مدن ججیال،سمبلی،سمائل، علی پور سمیت دیگر علاقوں سے قافلوں نے اس جلوس کیساتھ شرکت کر کے بڑے جلوس کی شکل میں چندڑ جلوس میں شرکت کی۔

ہرطرف مرحبامرحباکی صدائیں بلند ہوتی رہی،جلوس میں بچوں نوجوانوں بزرگوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نکہ چوہدریاں سے برآمد ہونے والے جلوس کی صدارت حافظ انتظار نقشبندی نے کی۔

جلوس میں پیر سید لقمان شاہ صابری آستانہ عالیہ چھبر شریف نے شرکت کی اور محفل میں خصوصی خطاب کیا جس میں علاقہ کے خوبصورت آواز سے نعتیں پیش کرنے والے نعت خوانوں نے بھی اپنی حاضری دی۔

جشن عیدمیلادالنبی ﷺکو پورے جوش و جذبہ کیساتھ منایاگیامحفل اور جلوس میں نوجوانوں نے بڑی محنت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button