جہلم

اصغرخان کیس میں پیسے دینے اور لینے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ چوہدری تصور

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری تصور نے کہا کہ اصغرخان کیس میں پیسے دینے اور لینے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے اور معلوم ہونا چاہیے کیس میں نواز شریف کا کردار کیا تھا، شریف خاندان کا مقدمہ آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے نواز شریف اور مریم نواز اب جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانے سے نہیں بچ سکتے جبکہ حسن اور حسین نواز مفرور ہو چکے ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ چوہدری تصور نے کہا کہ شریف خاندان نے اداروں کو مضبوط بنانے کی بجائے ان کو تباہ کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا تھا، نواز شریف اور انکے حواری ملکی اداروں کے خلاف مسلسل سازشیں کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی مرضی کا نظام چاہتے تھے ، جہاں انہیں کوئی پوچھنے والا نہ ہو، انہوں نے کہا کہ نئے انتخابات وقت کی اشد ضرورت تھے ، کیونکہ نواز شریف کی ناکارہ اور نااہل ٹیم نے ملک و قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا تھا نواز شریف اڈیالہ جیل میں جانے کے لئے اپنا بوریا بستر باندھ رہے ہیں ۔

انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ اسحاق ڈار کو گرفتار کیاجائے ، جنہوں نے پاکستان کے بچے بچے کو مقروض بنایا اور جھوٹے اعداد و شمار پیش کرکے قوم کو بے وقوف بناتے رہے ، نواز شریف اور اسحاق ڈار سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصول کی جائے، نااہل ٹولے نے ملکی معیشت کا ستیاناس کر دیاہے، (ن) لیگ کی مایوس کن کارکردگی کیوجہ سے عوام تنگ آچکے ہیں ، پاکستان کی عوام گندہ پانی پینے پر مجبور ہے، جہلم کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا سیوریج کا نظام ناقص منصوبہ بندی کیوجہ سے تباہ ہو چکا ہے ، شریف خاندان عوام کی نہیں صرف اپنی خوشحالی چاہتاہے۔

انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد اگر کسی نے غریبوں کو بطور طبقہ پہنچان دی اور شعور دیا تو وہ عمران خان ہے جنہوںنے قوم کو جینے کا سلیقہ دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button