ڈومیلی میں درخت کاٹنے کے تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں نے دو بہنوں کو کلہاڑیوں کے وار کر کے شدید زخمی کردیا

0

ڈومیلی: نواحی علاقہ میں درخت کاٹنے کے تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں نے دونوں بہنوں کو کلہاڑیوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ پولیس نے حملہ آوروں کی بجائے لڑکیوں کے والد کو گرفتار کر لیا ۔

تحصیل سوہاوہ کے علاقہ تھانہ ڈومیلی کی حدود میں درخت کاٹنے کے تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں نے دو بہنوں کو تشدد کرتے ہوئے کلہاڑیوں سے شدید زخمی کردیا جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا دونوں بچیوں کے والد کو بھی حراست میں لیکر بند کردیا گیا۔

متاثرہ بچیوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ ذیادتی بھی ہمارے ساتھ ہوئی ہے اور الٹا پولیس نے میرے خاوند کو بند کردیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے درخواست دی ہے اس لئے رزلٹ آنے کے بعد قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.