پاکستان سٹیزن پورٹل محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے ، ڈپٹی کمشنر جہلم

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈی سی کمپلیکس میں پاکستان سیٹزن پورٹل پروگرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سٹیز ن پورٹل پر جہلم کی ابتک 2394 شکایات درج ہوئی ہیں جن میں سے زیادہ تر کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے تمام افسران کو کارکردگی میں بہتری لانے کی ہدایت دی۔

ڈی سی جہلم نے بتایا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ اس سے ہمیں اپنے اندر موجودخامیوں کا پتہ چلتا ہے اور ہم پہلے سے زیادہ بہتر طریقے سے سروسز فراہم کرسکتے ہیں جس سے لوگوں کوحکومت کی فراہم کردہ سہولیات کو حاصل کرنے میں آسانی پیدا ہوتی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ دیگر شکایات پر کام تیزی سے جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ جو ڈیٹاانٹر کیا جارہاہے اس کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے تاکہ شکایات کا بروقت ازالہ ہوسکے ۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اس پورٹل پر درج شکایات کے بروقت ازالہ سے اپنی کارکردگی ظاہر کر سکتے ہیں۔

انہوں نے تمام ذیلی محکموں کے افسران کو مذکورہ شکایت کنندہ سے رابطہ کرنے اور شکایت کا ازالہ کرنے کی ہدایت دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.