جہلم

زمیندار گندم کی کٹائی اور گہائی کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ زرعی ماہرین

جہلم: ماہرین زراعت نے زمینداروں کو گندم کی کٹائی اور گہائی کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی کٹائی اور گہائی کے دوران ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اورگلے ملنے سے گریز کریں، اپنے منہ کوماسک سے ڈھانپ کر رکھیں، کٹائی کے دوران ریڈیو اور ٹیلی ویڑن پر موسمی پیش گوئی توجہ سے سنیں اور اس کے مطابق انتظامات کریں، کٹائی کے دوران چھینک یا کھانسی آنے کی صورت میں منہ کو بازو سے ڈھانپ لیں۔

انہوں نے کہا کہ کٹائی اور گہائی کے ایام میں کھیتوں کے قریب صابن اور پانی کا انتظام رکھیں اور وقفے وقفے سے ہاتھ دھوئیں‘ ٹریکٹر ٹرالی پر ایک سے زیادہ افراد سوار ہوں تو ایک دوسرے سے تین فٹ کا فاصلہ رکھیں‘ بارش کاخطرہ ہو تو کٹائی کے بعد بھریاں قدرے چھوٹی باندھیں اور کھلواڑے لگاتے وقت سٹوں کارخ اوپر کی جانب رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ کٹائی برش کٹر‘ کٹر بائنڈر‘ ریپر یاکمبائن ہارویسٹر سے کریں تاکہ فصل زیادہ دیر تک کھیت میں نہ پڑی رہے‘ کمبائن ہارویسٹر سے برداشت کی صورت میں بھوسے کی بہتر سنبھال کیلئے ویٹ سٹراچاپر استعمال کریں یا ویٹ سٹرا بیلر کے ذریعہ گرے نہوئے ناڑا کی گانٹھیں بنا لیں۔ گندم سٹور کرنے کیلئے ترجیحاً نئی بوریاں استعمال کریں اور گوداموں میں جراثیم کش سپرے کریں۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار نزلہ کھانسی یا بخار کی صورت میں گھر پر رہیں اور دیگر افراد سے مناسب فاصلہ اختیار کریں طبیعت زیادہ خراب ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button