جلالپورشریف اور گردونواح کے بس سٹاپوں پر سپیڈ بریکر نہ ہونے پر حادثات معمول بن گئے

0

جلالپورشریف مین بس سٹاپ اور گردونواح کے مین بس سٹاپوں پر سپیڈ بریکر نہ ہونے پر حادثات معمول بن گئے، آئے روزحادثات میں اضافہ،اعلیٰ احکام نوٹس لیں۔

تفصیلات کے مطابق جلالپورشریف رورل ہیلتھ سے لے وگھ سٹاپ تک ایک بھی سپیڈ بریکر موجود نہیں لیکن جلالپورشریف کی آبادی کے مطابق بس سٹاپ سے وگھ سٹاپ تک اندرون جلالپورشریف سے چھ گلیاں روڑ کو کراس کرتی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ مین روڑ پر ڈاکخانہ والی گلی تھانہ والی گلی کے علاوہ بچوں کے مین روڑ پر سکول بھی موجود ہیں۔ سپیڈبریکر نہ ہونے کی وجہ سے بزگوں،خواتین اور سکول جانے والے بچوں کا گزرنا محال ہوگیا ہے، اوور سپیڈ گاڑیوں کی وجہ پہلے بھی کئی حادثات پیش آچکے ہیں۔

جلالپورشریف کے شہریوں نے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہیں کہ خدارا ،اوور سپیڈ گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کی وجہ سے کے روک تھام کیلئے اقدام کئے جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.