پنڈدادنخاناہم خبریں

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں بلڈ بینک کا قیام یقینی بنایا جائے، شعیب باگڑی

پنڈدادنخان: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں بلڈ بینک کا قیام یقینی بنایا جائے، تحصیل پنڈدادنخان کی آبادی 5لاکھ افراد پر مشتمل ہے جس میں سے 70فیصد افراد غریب طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں
ان خیالات کا اظہار شعیب باگڑی سماجی کارکن نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی صورت میں مریضوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں منتقل کیا جاتا ہے مگر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں بلڈ بینک نہ ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی میں ان مریضوں کو خون کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے مریض کے اہل خانہ ان کو غربت کے باعث بیرون شہر منتقل نہیں کرسکتے اور مریض کے لئے خون کے انتظامات کرنے میں مریض کے اہل خانہ کو شدید مشکلات پیش آتی ہیں اہلیان تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی اور عوامی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اس مسئلہ کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادن خان میں بلڈ بینک قائم کیا جائے تاکہ تحصیل پنڈدادنخان کی 70فیصد غریب عوام کو مفت خون فراہم ہوسکے اور ایمرجنسی میں بہت سی قیمتی جانوں کو بچایا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button