کمرشل نقشہ کی منظوری کے بغیر عمارت تعمیر کرنے والے شہری کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج

0

جہلم: ضلع کونسل کے بلڈنگ انسپکٹر نے کمرشل نقشہ کی منظوری کے بغیر عمارت تعمیر کرنے والے شہری کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروادیا، نئی عمارتیں تعمیر کرنے والوں میں کھلبلی مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل جہلم کے بلڈنگ انفورسمنٹ انسپکٹر طارق محمود نے تھانہ صدر میںدرخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مسمیان محمد صدیق ولد فضل الہٰی مختار عام سکنہ بدرگان ڈاکخانہ سعیلہ خالد محمود ڈار ولد عبدالخالق سکنہ میرا ں جہلم قلمی ہے کہ مذکورہ بالا شخص نے جائیداد نمبری 2915 893/کھتونی نمبر606 واقع سعیلہ پر بغیر منظوری نقشہ کمرشل بیسمنٹ گراؤنڈ فلور، فرسٹ فلور، سیکنڈر فلور، تھرڈ فلور، تعمیر شروع کی ہوئی ہے۔

مورخہ 15 اپریل کو پہلا نوٹس جاری کیا ، 22 اپریل کو دوسرانوٹس جاری کیا تاکہ مذکورہ اشخاص نقشہ کے لئے رجوع کریں، لیکن کسی قسم کا جواب نہ آیا اور تعمیر جاری رکھی گئی ، اس کے بعد رہائشی تعمیر روکنے کا کہا گیا لیکن اس پر بھی عملدرآمد نہ ہوا، جس پر مجبوراً قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ تھانہ سے رجوع کیا گیا ، جس پر تھانہ صدر جہلم کے تفتیشی افسر خادم حسین بٹ نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.