موٹروے پر ٹرک، مسافر بس، کار اور کیری ڈبہ حادثے کا شکار، بس ڈرائیور جاں بحق، متعدد مسافر زخمی

0

پنڈدادنخان: للِہ انٹرچینج کے قریب موٹروے پر بھینس آ جانے سے ٹرک، مسافر بس، کار اور کیری ڈبہ آپس میں ٹکرا گئے، بس ڈرائیور جاں بحق، متعدد مسافر زخمی ہو گئے، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق للِہ انٹرچینج کے قریب بھینس موٹر وے پر آ گئی جس کے وجہ سے پیچھے سے آنے والا ٹرک بھینس سے ٹکرا گیا ، ٹرک کے پیچھے آنے والی مسافر بس ٹرک سے ٹکرا گئی۔

مسافر بس راولپنڈی سے فیصل آباد جارہی تھی، بس کے پیچھے آنے والی کار اور کیری ڈبہ بس سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں مسافر بس کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ متعدد مسافر شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.