اسسٹنٹ کمشنر جہلم نے ڈگری کالج برائے خواتین کی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی

0

جہلم: مشن کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت جہلم میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، ڈی سی جہلم محمد سیف انور کی ہدیت پر اے سی جہلم فیضان احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مل کر 7 مرلہ کمرشل آراضی واگزار کروا لی۔

تفصیلات کے مطابق اے سی جہلم نے کارروائی کرتے ہوئے سول لائنز روڈ پر واقعہ ہائر ایجوکیشن ڈیپاٹمنٹ کی 7 مرلہ آراضی جس کی قیمت 2 کروڑ 61 لاکھ روپے کی جگہ قبضہ مافیا سے چھڑوا لی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ جہلم سول لائن گورنمنٹ ڈگری کالج براے خواتین کی سرکاری جگہ پر عرصہ دراز سے قبضہ مافیا نے قبضہ کر کے شٹرنگ کی دکان بنا رکھی تھی جو کہ بلدیہ جہلم کے سینئر انسپکٹر رحمان ڈار اور تحصیل دار منیر خان نے اپنے عملے کے ساتھ مل کر قبضہ ختم کر کے سرکاری زمین گورنمنٹ ڈگری کالج براے خواتین کے حوالے کر دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.