پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں غیرقانونی طور پر سٹور کی گئی 7 ہزار من گندم کی بوریاں قبضہ میں لے لی گئیں

پنڈدادنخان: وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں موضع بگہ اور موضع سیال میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان میاں مراد حسین کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ اور اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر اسٹور کی گئی7000 من گندم کی بوریوں کو اپنے قبضے میں لے کر محکمہ فوڈز کے حوالے کر دیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان میاں مراد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات پر گندم کی اسمگلنگ اور غیر قانونی طریقے سے اسٹور کی گئی گندم پر قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رکھیں گے اور کسی کو بھی غیر قانونی طور پر گندم سٹور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس آپریشن کے دوران تعاون کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان میاں مراد حسین نے اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ اور اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان میاں مراد حسین کی اس کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button