پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان کے جنگل سے نایاب جانور ہڑیال کا شکاری گرفتار

پنڈدادنخان: جنگل سے نایاب جانور ہڑیال کا شکاری گرفتار، شکاری پنڈدادنخان پہاڑ میں پانی کے چسشمہ پر گھات لگا کر جانوروں کا شکار کرتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی جہانگیر نامی ملزم پنڈدادنخان کے پہاڑ میں پانی کے چسشمہ پر چھپ کر پانی پینے کے لیے آنے والے نایاب جانورہڑیال کا شکار کرتا تھاکہ شکار کے لیے گھات لگائے اس شکاری کو محکمہ وائلڈ لائف کے کے عملہ نے رنگے ہاتھوں دبوچ لیا۔

ملزم کے قبضے سے ایک عدد رائفل 12بور بمع دو عدد کار توس بھی برآمد کر لئے۔ پنڈدادنخان محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے محکمانہ کارروائی عمل میں لا کر ملزم ناجائز اسلحہ سمیت پولیس کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button