ماہ رمضان میں یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے عوام کوریلیف دینے کے اعلانات ٹھس ہوگئے

0

کھیوڑہ: ماہ رمضان میں یوٹیلٹی سٹور ز کے ذریعے عوا م کوریلیف دینے کے اعلانات ٹھس ہوگئے، 2ارب روپے کا رمضان پیکج پینا فلکس تک محدود، کھیوڑہ سمیت تحصیل بھر کے سٹور خالی،درجہ اول کی کوئی چیز موجود نہیں ،اہلکار چند غیر معیاری اشیاء کی رکھوالی پر معمور، عوام کو ماہ مقدس میں بھی معیاری سستی بنیادی ضرورت کی اشیاء کا میسر نہ ہونا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

تفصیلات کے مطابق بذریعہ اعلانات ماہ رمضان کے لئے بنیادی ضرورت کی اشیاء خردونوش پر حکومت کہ جانب سے ملنے والی سبسڈی صرف اخبارات کی زینت ثابت ہوئی ، حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ 19 بنیادی ضرورت کی اشیاء پر سستے داموں ان یوٹیلٹی سٹور زپر دستیاب ہونگیں۔

ماہ رمضان سے قبل بھی ملک کے طول وعرض میں قائم ہزاروں یوٹیلٹی سٹور ز کی طرح کھیوڑہ ،ڈنڈوت ،للِہ ،پنڈدادنخان ،کے سٹورخالی پڑے ہوئے تھے تاہم امید تھی کہ ماہ رمضان میں عوام کی سہولت کیلئے ان سٹورز پر اشیاء میسر ہونگی لیکن ابھی تک ایسا کچھ نہیں ہوا ،عوام کو بنیادی ضروریات کی عام چیزین جس میں آٹا،چینی،گھی ،اور دالیں شامل ہیں بازار سے مہنگے داموں خریدنا پڑھ رہے ہیں ،جبکہ رمضان سستے بازاروں سے بھی عوام نالاں ہے۔

یوٹیلٹی سٹور ز کے اہلکار ڈیوٹی ٹائم سٹورز میں موجود درجہ دوم کی گنتی کی اشیاء کی رکھوالی کر کے پوری کر رہے ہیں بلند و باگ دعوں کے برعکس موجودہ صورت حال سے عوام میں بے چینی پھیل رہی ہے عوام کو ماہ مقدس میں بھی معیاری سستی بنیادی ضرورت کی اشیاء کا میسر ناہونا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.