ڈومیلی میں یوتھ ویلفیئرفاؤنڈیشن ڈومیلی کی حلف برداری اور افتتاحی تقریب کا انعقاد

0

ڈومیلی: یوتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈومیلی کی حلف برداری اور افتتاحی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی چوہدری فخر رشید ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن ضلع جہلم راجہ یاور کمال ایم پی اے کے بھائی راجہ یاسر کیانی تھے ،انکے علاوہ چوہدری سعید ایڈووکیٹ ،شکیل کھٹانہ کوآڈینیٹر جہلم فورم تحصیل سوہاوہ،عظمت کمال راجہ راؤف کیانی جنرل کونسلربڑاگواہ،شیخ انیس احمدڈومیلی ،تجمل منظور،حمزہ شبیر سمیت علاقہ کی اہم شخصیات اور میڈیانمائندگان نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز باقائدہ طورپر تلاوت قرآن پاک سے آکاش ڈومیلی نے کیا،نعت خوان محمد وسیم شاہدنے پیش کی،مولوی اخلاق صاحب نے یتیم ،غریب اور مستحق افراد کی مدد کرنے کے حوالے سے قرآن کی روشنی میں تفصیلی بیان کیا۔

راجہ یاسر کیانی نے خطاب میں کہا کہ میں اس یوتھ کے بانی محمد رمضان اور باقی ٹیم کا شکرگزار ہوں کہ جنہوں دیہی علاقہ کی غریب عوام کی ویلفیئر کا آغاز کیا ،اس کے تحت غریب عوام کی مشکلات دور ہوں گی،ایسے انسان بہت کم ہی ملتے ہیں جو انسانوں کی خدمت کریں،لیکن اس ٹیم کو اللہ پاک کامیابیاں دیں۔

راجہ سعدیہ خان صدر یوتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈومیلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا میں تمام مہمانوں کاشکریہ اداکرتی ہوں جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر شرکت کی،ہم بیوہ کو ایک لاکھ روپے کا خصوصی پیکج دیں گے۔

اسٹیج سیکرٹری کی ذمہ داری حافظ سعید ریاض کے سپرد تھی،چوہدری فخر رشید ایڈووکیٹ،راجہ راؤف کیانی،راجہ یاسرکیانی نے بیوہ خواتین کو نقد کیش تقسیم کی،چوہدری فخررشید ایڈووکیٹ بارایسوسی ایشن ضلع جہلم نے یوتھ کے تمام عہددران سے حلف لیااو ر تمام منتخب عہددران کو مبارکباد پیش کی۔

عہددران میں راجہ سعدیہ خان صدر،ذوالفقار علی نائب صدر،خضر وسیم وارثی جنرل سیکرٹری،فرحت کیانی چیف آرگنائزر، محمد عباس فنانس سیکرٹری ،وقاص یونس چیف کوآرڈینیٹر، عمران ڈی جے یوتھ کوآرڈینیٹر، محمدمہربان خان فنانس کوآرڈینیٹر، ندیم عاشق فاؤنڈیشن ایڈوائزر اور محمدنبیل حسن میڈیاسیکرٹری کی حیثیت سے حلف اٹھایا، تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات کیساتھ حافظ سعید ریاض نے کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.