پنڈدادنخاناہم خبریں

ہار جیت سیاست کا حصہ ہے، عمران خان ہی ملک کا مستقبل ہیں۔ فواد چوہدری

پنڈدادنخان: فواد چوہدری نے کہا کہ ہار جیت سیاست کا حصہ ہے، عمران خان ہی ملک کا مستقبل ہیں، پوری قوم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، پہلا روزہ 14 اپریل کو ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی نے اتوار کے روز پنڈدادنخان کے علاقہ کدھی میں تعمیراتی منصوبوں کے حوالے سے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ہی پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، ہار جیت سیاست کا حصہ ہے، پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور رویت ہلال کمیٹی میں مکمل ہم آہنگی ہے، 14 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا اور پورے ملک میں ایک ہی دن عید منائی جائے گی۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے، جلالپور کندوال نہر تحصیل پنڈدادنخان کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہو گی۔

وفاقی وزیر نے عیسی وال گاؤں میں دو کروڑ روپے سے زائد لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک سمیت دیگر منصوبوں کا افتتاح کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button