جہلماہم خبریں

ذوالفقار علی بھٹو شہید نے عوام کوسیاسی شعور اور اپنا حق مانگنے کا سلیقہ سکھایا۔ اشرف چغتائی

جہلم: پاکستان پیپلز پارٹی مزدور کسان اور غریب عوام کی پارٹی ہے، ذوالفقار علی بھٹو شہید نے غریب عوام کو نہ صرف سیاسی شعور دیا بلکہ اپنا حق مانگنے کا سلیقہ بھی سکھایا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور LA38 جموں 5 گجرات کے متوقع امیدوار اشرف چغتائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا جس طرح سے ضمنی انتخابات، سینٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی جیت رہی ہے۔ آزاد کشمیر کے آئندہ آنے والے الیکشن میں کامیاب ہو کر آزاد کشمیر اور پاکستان کے اندر کشمیری مہاجرین اور محنت کش غریب عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لئے ہر قدم اٹھائے گی۔

اشرف چغتائی نے کہا کہ جولائی کے الیکشن میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کو ان کی سابقہ کارکردگی کو دیکھ کر آزاد کشمیر کے باشعور عوام ان کو مسترد کریں گے اور اپنے ووٹ کا استعمال پیپلز پارٹی کے نمائندوں کو دیں گے۔ پیپلز پارٹی نے جب بھی عوام سے جس وعدے کئے ان پر عمل کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیڈر کی طرح کہ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دیں گے ڈھائی سال گزرنے کے بعد کتنی نوکریاں اور گھر دئیے سب کے سامنے ہیں، عوام اب مزید ان کی باتوں میں نہیں آئے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button